ابنا: فلسطین کے ایک تحقیقاتی مرکز نے فلسطین میں صہیونی حکومت کے فوجیوں کے حملوں اضافے کی خبر دی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے اس تحقیقاتی مرکز نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ نومبر 2013 میں صہیونی حکومت کے فوجیوں نے فلسطین میں غرب اردن و قدس شریف کے علاقوں 99 مرتبہ حملہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے 11 رہائشی مکانات کو تباہ کیا ہے۔ فلسطین کے اس تحقیقاتی مرکز نے اپنی رپورٹ میں مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ غاصب صہیونی حکومت نے غرب اردن و قدس کے علاقوں میں صہیونی آباد کاروں کے لئے 2689 رہائشی مکانات کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484833
فلسطین کے ایک تحقیقاتی مرکز نے فلسطین میں صہیونی حکومت کے فوجیوں کے حملوں اضافے کی خبر دی ہے۔